ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانس گئے 22نابالغ طلبہ لاپتہ، سی بی آئی نے درج کی ایف آئی آر 

فرانس گئے 22نابالغ طلبہ لاپتہ، سی بی آئی نے درج کی ایف آئی آر 

Sat, 30 Dec 2017 22:41:58    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)رگبی ٹریننگ کے نام پر فرانس لے جائے گئے پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے22نابالغ طالب علموں کی گمشدگی کامعاملی سامنے آیاہے۔سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔انٹرپول کے ذریعہ سی بی آئی نے یہ معلومات حاصل کیں۔ملی معلومات کے مطابق کپورتھلا کے دو اسکولوں سے کل25 اسٹوڈیٹس کو غیر قانونی طریقے سے فرانس لے جایا گیا تھا، جن میں سے دو طالب علم تو درمیان میں ہی واپس آگئے اور ایک طالب علم فرانسیسی پولیس تک پہنچنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد پورے معاملے کا خلاصہ ہوا۔انٹرپول سے اطلاع ملنے کے بعد سی بی آئی نے رگبی کی کوچنگ دینے کی آڑ میں تین ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے اسٹوڈنٹس کو غیر قانونی طورسے فرانس لے جانے اور بعد میں ان کے غائب ہو جانے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔حکام کے مطابق سی بی آئی جلدہی ان کے رشتہ داروں سے رابطہ کرے گی اورپتہ کرے گی کہ کیا کوئی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔سی بی آئی حکام نے بتایا کہ جانچ ایجنسی نے ٹریول ایجنٹوں-فرید آباد کے للت ڈیوڈ ڈین اور دہلی کے سنجے رائے اور ورون چودھری کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تلاشی لی جہاں سے دستاویزات برآمدکیے گئے۔حکام کے مطابق ان ایجنٹوں نے بیرون ملک ان بچوں کو بھیجنے کے لئے ان کے والدین سے 25-30لاکھ روپے لئے تھے۔ویزا کی درخواست میں ایجنٹوں نے دکھایاتھا کہ 13-18سالہ 25بچے پیرس میں رگبی ٹریننگ کیمپوں میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔سی بی آئی کے ترجمان ابھیشیک دیال نے کہا کہ کپورتھلا کے دو اسکولوں کے 25طالب علموں کا ایک گروپ پیرس کے فرانسیسی فیڈریشن کی مبینہ دعوت پر رگبی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے لئے کچھ نامعلوم افراد کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تمام طالب علموں کو پیرس لے جایاگیاتھا، جہاں ایک ہفتے کے دوران طلباء نے رگبی ٹریننگ کیمپ میں حصہ بھی لیا۔دریں اثنا ٹریول ایجنٹوں نے ان کی واپسی کے ٹکٹ منسوخ کردیئے ہیں۔دریں اثنا کچھ طالب علموں کوبے ضابطگی کاخدشہ ہوا اوردوطلبہ ہندوستان واپس لوٹ آئے۔سی بی آئی حکام کے مطابق باقی 23نابالغ طالب علموں کو مبینہ طور پر ایک مقامی گردوارے میں ٹھہرایا گیا، جہاں سے وہ بچے پھر غائب ہو گئے۔ان میں سے ایک فرانسیسی پولیس کی گرفت میں آگیا، جس نے انٹرپول کو معلومات دی۔انٹر پیول نے سی بی آئی کو یہ اطلاع دی۔


Share: